لکھنؤ: ہر دل عزیز اردو نوازعالیجناب رام نائیک جی گورنر اترپردیش سے ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے سید عاصم رضا’ ایڈیٹر نیا دور ‘اور ان کے اہل خانہ نے ایک رسمی ملاقات کی ۔

گورنر ہاوئس میں اس ملاقات کے موقع پر سید عاصم رضا نے گورنر موصوف جناب رام نائیک صاحب کومشہور شاعر اور صحافی سید توکل حسین نیرؔ سلطان پوری کا مجموعہ کلام ’ریزہ مینا ‘ کا نسخہ پیش کیا۔

ملاقات کے دوران سید عاصم رضا کی اہلیہ کے علاوہ ان کے صاحبزدگان عسکری حسنین ، انوش رضا (روس میں میڈکو اسٹوڈینٹ)، بیٹی باریہ زہرااور سارہ بتول سے سائنس و سماجیات کے علاوہ ادب پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گورنر صاحب نے اپنے خود نویشت چریوتی !چریوتی ! کاانگریزی اور اردو نسخہ بھی دیانیز کہا کہ اس مطالعہ کے بعد اپنے تاثرات سے بھی آگاہ کریں۔ملاقات کے بعد انہوں نے بچوں کو گورنرہاؤس کے گاندھی آڈیٹوریم اورباغات وغیرہ کا دورہ بھی کروایا۔

فوٹو کیپشن : عزت مآب عالیجناب رام نائیک جی گورنر اترپردیش کو اپنے دادا مرحوم سید توکل حسین نیرؔ سلطان پوری کا مجموعہ کلام ’ریزہ مینا‘ کا نسخہ14جولائی کو راج بھون میں پیش کرتے ہوئے سید عاصم رضا اور ان کے اہل خانہ۔