میدان عرفات : امام الشیخ محمدبن حسن آل الشیخ نے کہاہے کہ مسلمان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے کیونکہ اللہ کی بات کبھی تبدیل نہیں ہوتی۔ مومن ایک دوسرےکیلئےمغفرت کی دعاکریں اور اپنے گناہوں سے توبہ کریں، اللہ کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام آپ لوگ وہاں موجود ہیں جہاں رحمتوں کا نزول ہورہا ہے، حجاج دعا میں مشغول رہیں سب کےلیے دعائیں کریں۔

لاکھوں فرزندان توحید وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات میں جمع ہیں ،مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام الشیخ محمدبن حسن آل الشیخ نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کےلئےہیں، گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، اللہ کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے۔ وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے، اللہ نےقرآن میں فرمایا آج اپنی نعمت کو پورا کر دیا، ہم نےدین مکمل کردیا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کےلیے پیدا کیا ہے ، اللہ رحیم اور رحمت والا ہے مسلمان تقویٰ اختیار کریں اور اللہ ورسولﷺکی اطاعت کریں اورجداجداراستےنہ اختیارکیےجائیں۔

امام الشیخ محمد بن حسن کا کہنا تھا کہ اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے تمہارے پاس اللہ کی دلیل آچکی ہے، والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں والدین کے بعد رستے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں اور اللہ اور اس کی نعمت اور فضل پر خوشیاں منائیں۔

دوران خطبہ محمد بن آل شیخ نے کہا کہ قرآن میں فرمایاگیا اللہ اپنی رحمت سےجسے چاہتا ہےعلم عطافرماتاہے،امت کوچاہیےایک دوسرےسےشفقت کا معاملہ رکھے،امت نفرتیں ختم کرے، متحد ہو کر اور امن سے رہے،انسان ہویاجانور،سب سے رحمت کا معاملہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ رسولﷺنے فرمایا،تم زمین والوں پررحم کرواللہ تم پررحم کرے گا، اللہ کافضل نہ ہوتاتو سب شیطان کی ہی اتباع کرتے،اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریزرہیں تلاوت قرآن پاک کی عادت بنائیں۔ بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہےمسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔