لکھنؤ ۔ آکاشونی کا 100.7ایف این رینبوچینل ۲۰ ویں سال میں داخل ہوگیا۔یوم تاسیس کے موقع پر آکاشوانی لکھنؤ کے آڈیٹوریم میں ایف ایم آر جے کی جانب سے گیت سنگیت اور ہنسی مذاق سے بھر پور پرگرام پیش کئے گئے۔ دوسری جانب ریڈیو پر بھی دن بھر جو پرگرام نشر کئے گئے انھیں خصوصی طور سے تیار کیا گیا تھا۔اس موقع پر ایک پوسٹر کا بھی اجراء کیا گیا۔جس میں سبھی آر جے کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ چینل کے ساتھ شروع سے جڑے اینکرس کو پودا دیکر سرفراز کیا گیا۔ آر جے سید محمد انوارالحسن کے مطابق پروگرام میں تقریبا سبھی آر جے کے علاوہ ایف ایم انچارج اودھیش پرتاپ سنگھ اور مرکز کے ڈائریکٹر اونیش سونکر سمیت دیگر لوگ بھی موجود رہے۔